Tuesday, October 21, 2025
ہومگلگت بلتستانشاہراہ کاغان کو بابو سر ٹاپ تک کھول دیا گیا

شاہراہ کاغان کو بابو سر ٹاپ تک کھول دیا گیا

ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد شاہراہ کاغان کو بابو سر ٹاپ تک ہلکی ٹریفک کيلئےکھول دیا۔
ڈی سی مانسہرہ کا کہنا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، روڈ مکمل صاف ہونے کے بعد ہرقسم ٹریفک کےليے بحال کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاح اورمقامی افراد فی الحال بابو سر ٹاپ سفر سے گریز کریں۔ یاد رہے کہ بابو سر ٹاپ روڈ گزشتہ سال اکتوبر میں برفباری سےٹریفک کيلئے بند ہوگئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔