Thursday, September 11, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کو گرفتار کر لیا گیا

تحصیل سوہاوہ کے گاوں ڈومیلی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری ثقلین گرفتار کرلیا۔
پنجاب پولیس نے 9 مئی کے پُر تشدد واقعات کے الزام میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کو گرفتارکر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری ثقلین 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش تھے۔
خیال رہے کہ 9 مئی کوعمران خان کی گرفتاری پر پُرتشدد مظاہرے ہوئے تھے،مشتعل افراد نے لاہور جناح ہاوس سمیت روالپنڈی جی ایچ کیو کے گیٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔جس کے بعد سے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں کو پرتشدد مظاہروں جلاو گھیراو کے الزام میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے گرفتارتمام پی ٹی آئی رہنماوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریوں کو کالعدم قرار دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔