Monday, September 8, 2025
ہومپاکستانلاہور اورفیصل آباد میں کوئی بھوکا نہ سوئے موبائل لنگر پروگرام کا آغاز

لاہور اورفیصل آباد میں کوئی بھوکا نہ سوئے موبائل لنگر پروگرام کا آغاز

لاہور،پنجاب کے دوشہروں لاہور اورفیصل آباد میں کوئی بھوکا نہ سوئے موبائل لنگر پروگرام کا آغاز کردیا گیاہے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ربن کاٹ کر پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اورفوڈ ٹرک کو لاہور کے چارروٹس پر روانہ کیا۔لاہور کے روٹ نمبر ایک ٹھوکر نیا ز بیگ سے داتا دربار تک ملتان چونگی منڈی سٹاپ،یتیم خانہ چوک،چوبرجی،روٹ نمبر دوسرکلر روڈ ریلوے سٹیشن دو موریہ پل،بادامی باغ،آٹو پارٹس مارکیٹ مستی گیٹ،جنرل بس سٹینڈ،سبزی منڈی اورنیازی چوک،روٹ نمبر تین گڑھی شاہو،کواپ سٹور،شالامار دروغہ والا اورشادی پورہ جبکہ روٹ نمبر چارلکشمی چوک،میو ہسپتال چوک،شاہ عالم مارکیٹ، دال گراں چوک اوردہلی دروازے میں روزانہ 10ہزار لنچ باکس کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے۔فیصل آباد میں دو ٹرک شہر کے معروف علاقوں میں روزانہ 10ہزار لنچ باکس تقسیم کریں گے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو کھانا کھلا نا سنت بھی ہے اورپنجاب کی روایت بھی ہے۔راولپنڈی اوراسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے کوئی بھوکا نہ سوئیلنگر پراجیکٹ کی تقلید کرتے ہوئے پنجاب میں اس کا آغاز کردیاگیا ہے۔لاہور میں چار اورفیصل آباد میں دو فوڈ ٹرک عوام بالخصوص مزدوروں،مسافروں اورمحنت کش بھائیوں کو عزت و احترام کے ساتھ دوپہر اوررات کا کھاناپیش کریں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ رمضان المبارک میں انہی مخصوص روٹس پر عوام کو حفظان صحت کے مطابق معیاری اوربہترین افطاری پیش کی جائے گی۔وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہMeals on Wheelsکا یہ سلسلہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔پہلے فیز میں فوڈ ٹرک مختلف روٹس پر جاکرکھانا تقسیم کریں گے۔ دوسرے فیز میں موبائل کچن یونٹ بھی شروع کیے جائیں گے۔جہاں کھانا تیار کرکے تقسیم کیا جائے گا۔وزیراعلی عثمان بزدار نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اوردیگر متعلقہ محکموں کو کوئی بھوکا نہ سوئیکے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعلی نے کہا کہ پناہ گاہوں اورلنگر خانوں کا قیام ریاست مدینہ کے قیام کی طرف پہلا ٹھوس قدم ہے۔شرکا نے خیبرپختونخواہ اورفیصل آباد میں کوئی بھوکا نہ سوئیموبائل لنگر پروگرام کی افتتاحی تقریب کا مشاہدہ کیا اوروزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب بھی سنا۔تقریب میں صوبائی وزیر سید یاور بخاری،معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی،سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری سوشل ویلفیئر،کمشنر لاہور،ہیڈ آف ایس ایم یو فضیل آصف اوردیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔قبل ازیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی ملک احمدحسین ڈہیڑنے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اورجنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب ہماری کمٹ منٹ ہے اسے نبھائیں گے- پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے حقوق کی حقیقی نگہبان ہے- جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف کامنصوبہ ہے کوئی سبوتاژ نہیں کرسکتا-وزیراعلی نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں جلد مستقل ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کردیاجائے گا-وزیراعلی نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کی 32فیصد آبادی کیلئے صرف 17فیصد بجٹ دیا گیا- سکولوں کی اپ گریڈیشن میں جنوبی پنجاب کو 38 فیصد حصہ دیا گیا-جنوبی پنجاب بدلے گا تو پنجاب بدلے گا-انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے اگلے بجٹ میں الگ اے ڈی پی بک بنائیں گے-پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں نئے سکول اور ڈسپنسریاں بنائیں گے-ملک احمد حسین ڈہیڑ نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے حقوق کے محافظ کا کردار ادا کررہے ہیں -جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے سردار عثمان بزدار کا ویژن قابل تحسین ہے-رکن قومی اسمبلی ملک احمدحسین ڈہیڑ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر وزیراعلی عثمان بزدار کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔