اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے کا سیکٹر سی 13 میں انسداد تجاوزات آپریشن بارش کے باوجود جاری ، سیکٹرC-13 میں جاری اس آپریشن میں اب تک 700 غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ گھر مسمارکردیا گیا،قبضہ مافیا کی مبینہ سہولت کاری پر ایک گرداور اور پٹواری کو معطل کردیا گیا۔ گرداور آصف علی اور پٹواری طارق جان محمد کو سرکاری اراضی پر تعمیرات کروانے کی شکایات پر معطل کیا گیا۔تجاوزات آپریشن کی نگرانی ممبر سٹیٹ افنان عالم نے کی، ڈپٹی کمشنر و سینئر مجسٹریٹ سردار آصف علی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔آپریشن کے دوران مزاحمت پر موقع پر موجود افسران نے بہترین حکمت عملی اپنائی اور فرار ہونے والے افراد کو فوری گرفتار کر لیا گیا ۔آپریشن چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل کی ہدایت پر بدھ کے روز شروع کیا گیا۔مجموعی طور پر ابتک سیکٹر C-16,C-14 اور سیکٹر C-13 میں 850 سے زائد غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ گھر گرائے گئے ہیں۔اس آپریشن میں سرکاری اراضی تعمیر کردہ 15 فارم ہاوس بھی گرا دیئے گئے۔چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر آپریشن کی نگرانی ممبر اسٹیٹ کررہے ہیں۔یہ تجاوزات سیکٹر ڈویلپمنٹ میں بہت بڑی رکاوٹ کا باعث تھیں۔چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے اورسیکٹر ڈیولپمنٹ پر کام میں تیزی لائی جائے۔
سی ڈی اے کا تجاوزات آپریشن ،700غیر قانونی گھر مسمار،گرداور اور پٹواری معطل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔