Wednesday, October 22, 2025
ہومتازہ ترینعمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں، وزیراعظم شہبازشریف

عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں، پہلے امریکا پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا اور اب اسے خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ تعلقات درست ہوسکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس عمل کے دوران عمران نیازی کے جھوٹ اور اقتدار کی ہوس کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم مفادات خطرے میں پڑگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔