Monday, October 20, 2025
ہومٹاپ سٹوریوزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار اور راجہ پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار اور راجہ پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار اور راجہ پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی ،سیکرٹری خزانہ کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز اور اسحاق ڈار کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سیکرٹری خزانہ کیخلاف بھی کاروائی کی جائے،
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مذکورہ حکومت شخصیات نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم کی توہین کی، حکومت نے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے نہ دیکر توہین عدالت کی گئی ہے،درخواست ایڈوکیٹ مولوی اقبال حیدر نے دائر کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔