مظفرآباد: آزادکشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ہائی کورٹ کی سزا پر حکم امتناع دینیکی درخواست مستردکردی۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی اپیل کی سماعت آزادکشمیر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل بینچ کر رہا ہے، بینچ میں جسٹس رضا علی خان اور جسٹس خواجہ نسیم شامل ہیں۔
سردار تنویر الیاس کی جانب سے لیگل ٹیم کی قیادت ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے ایک روز قبل سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت پر سزا سنا کر نااہل کیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں گزشتہ روز اپیل دائر کی تھی۔ آزادکشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے
آزادکشمیر سپریم کورٹ: ہائیکورٹ کی سزا پر تنویرالیاس کی حکم امتناع کی درخواست مسترد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔