Friday, October 24, 2025
ہومبریکنگ نیوزفواد چودھری نے وزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

فواد چودھری نے وزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت کیکیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں فواد چودھری کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا جائے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت کیس میں مجھے فریق بنایا جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث بیرون ملک جانے کے ضامن تھے، نواز شریف مفرور مجرم ہیں، شہباز شریف کو بطور ضامن نواز شریف کو ملک واپس لانا تھا لیکن انہوں نے سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے کیس میں فریق بننے کی میری درخواست مسترد کی،لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیاجائے کہ کیس میں مجھے فریق بنایا جائے۔
درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔