راولپنڈی (آفتاب بھٹی سے)قانون کے مسیحا متنازع ہو جائیں تو انسانیت کا دم گھٹنے لگتا ہے پاکستان کے عوام مسیحاوں کا کردار مسیحا جیسا ہی چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر فورس پاکستان کے مرکزی صدر سید حامد حسین کاظمی نے سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ سے زائد عوام انصاف کے علمبرداروں پہ انگلی اٹھنے پر تذبذب کا شکار ہیں عوام چاہتے ہیں کہ عدلیہ مروارید کی طرح شفاف اور پاکیزہ ہو جس پر قوم ہمیشہ فخر کرے اور قانون کا بول بالا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘چیف جسٹس’ صدر’ اور وزیراعظم’ فادر آف کنٹری کی مانند ہوتے ہیں۔ قوم دعاگو ہے کہ خدا ہمارے ملک کے بڑوں کو متنازع ہونے سے بچائے اور پاکستان دنیا میں قانون اور امن پسند ملکوں کی صف میں آگے ہو۔
عوام انصاف کے علمبرداروں پہ انگلی اٹھنے پر تذبذب کا شکار ہیں،حامد حسین کاظمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔