Tuesday, October 21, 2025
ہومٹاپ سٹوریامریکی کانگریس میں عمران خان کی حمایت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

امریکی کانگریس میں عمران خان کی حمایت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا معاملہ ،پاکستانیوں کے بنیادی آئینی حقوق کے تحفظ کی آوازیں دنیا بھر میں گونجنے لگیں ،
خارجہ امور کمیٹی کے رکن اور امریکی کانگرس مین بریڈ شیرمین نے معاملہ امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلکن کے سامنے رکھ دیا ۔
امریکی کانگرس مین بریڈ شیرمین نے پاکستان میں انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیاں رکوانے ،صحافیوں اور سیاسی کارکنان پر تشدد، دہشتگردی کے مقدمات وغیرہ کے نوٹس کی ضرورت پر زور دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس، تقاریر کی نشریات پر پابندی کا معاملہ بھی اٹھایا ،
انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے انحراف کی تفصیلات بھی بیان کیں
امریکی کانگرس مین بریڈ شیرمین نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت میں دلچسپی ہے نہ ایسا کرنا چاہئیے،
مگر امریکہ کو پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں رکوانے کیلئے کردار ادا کرنے سے نہیں ہچکچانا چاہئے، یہ امریکی مفاد میں ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائے، پاک-امریکہ تعلقات کو جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کے احترام سے متعلق امریکی ترجیحات کا مظہر ہونا چاہیے۔

35

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔