Friday, October 24, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی تھانہ رمنا میں درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرفریقین کو نوٹس

عمران خان کی تھانہ رمنا میں درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرفریقین کو نوٹس

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تھانہ رمنا میں درج بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرفریقین کو نوٹس کر دیااورمدعی مقدمہ علاقہ مجسٹریٹ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دوران سماعت وکیل نے استدعا کی کہ آئندہ سماعت تک ایف آئی آر پر آپریشن روک دیں، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ نوٹس کر دیا، جواب آنے دیں پھر دیکھ لیں گے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ اخراج مقدمہ کی درخواست ہے ؟ وکیل عمران خان نے کہاکہ معاملہ لاہور میں ہوا، پرچہ اسلام آباد میں ہو گیا ،واقعہ کراچی اور پرچہ کہیں اوردرج ہوتا ہے ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔