Tuesday, October 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزالیکشن کمیشن کا انتخابات میں آر ایم ایس استعمال کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا انتخابات میں آر ایم ایس استعمال کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز)پنجاب اور خبیر پختونخواکے عام انتخابات،الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ شروع،عام انتخابات میں آر ایم ایس استعمال کا فیصلہ کرلیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں صوبوں کو آرایم ایس آپریٹرز کی ٹریننگ کے لیے مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
مراسلہ کے مطابق دونوں صوبوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار 784 آرایم ایس آپریٹر کو تربیت دی جائے گی ،پنجاب سے ایک ہزار 324 آرایم ایس آپریٹر اس ٹریننگ کا حصہ یوں گے ،خیبرپختونخوا سے 460 آر ایم ایس آپریٹرز کو تربیت دی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق آر ایم ایس آپریٹرز کی ٹریننگ کا آغاز 10 اپریل سے ہو گا،آپریٹرز کو دو روز ٹریننگ کروائی جائے گی،سپریم کورٹ نے 3 اپریل کو الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیا تھا۔

Document 50 page 0001 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔