Friday, October 24, 2025
ہومبریکنگ نیوزاداروں کیخلاف اکسانے کا کیس، شہباز گل عدالت میں پیش

اداروں کیخلاف اکسانے کا کیس، شہباز گل عدالت میں پیش

لاہور (سب نیوز) رہنما تحریک انصاف شہباز گل اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں عدالت پیش ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔ شہباز گل اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں حاضر ہوئے۔

گذشتہ سماعت میں شہباز گل پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی تھی، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔