Wednesday, October 22, 2025
ہومسندھٹریفک کے المناک حادثے میں متعدد افراد جاں بحق وزخمی

ٹریفک کے المناک حادثے میں متعدد افراد جاں بحق وزخمی

کراچی (سب نیوز) کراچی میں نیشنل ہائی وے کے قریب ہائی ایس وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب نیشنل ہائی لنک روڈ پر تیز رفتار ہائی ایس وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکراگئی ، حادثے کے نتیجے میں ہائی ایس وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تصادم میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمی ہوئے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق و زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا ۔

رپورٹس کے مطابق جناح ہسپتال میں دوران علاج مزید دو افراد چل بسے جس کے بعد حادثے میں اموات کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی جبکہ دو زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اللہ ڈنو ، شاہد ، حنا اور فاروق کے نام سے کی گئی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔