Wednesday, October 22, 2025
ہومٹاپ سٹوریوزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

لاہور(سب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی حالات کے تناظر میں اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس دوپہر ایک بجے لاہور میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اتحادیوں کو موجودہ صورت پر اعتماد میں لیں گے، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، حکومتی اتحادی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔