Tuesday, October 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزچین سے 2 ارب ڈالرز کی رقم رول اوور ہوگئی، اسحاق ڈار نے تصدیق کردی

چین سے 2 ارب ڈالرز کی رقم رول اوور ہوگئی، اسحاق ڈار نے تصدیق کردی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ چین سے دو ارب ڈالرز کی رقم رول اوور ہوگئی۔چین نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا سیف ڈپازٹ قرض رول اوور کردیا

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ سیف ڈپازٹ اور کمرشل بینکس سے بزنس ہے، دو ارب ڈالرز 23 مارچ کو رول اوور ہونے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق کرنے میں خوشی ہے یہ رقم رول اوور ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ روزنامہ جنگ کے نمائندے مہتاب حیدر نے 23 مارچ کو ہی خبر دے دی تھی کہ پاکستانی حکام نے چین کی جانب سے دو ارب ڈالرز سیف ڈپازٹ میں ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔