Wednesday, October 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلئے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل

ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلئے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل

سلام آباد: پاکستان بار کونسل نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق کیس میں ججز کے درمیان پیدا ہونے والے اختلاف کو پریشان کن صورتحال قرار دے دیا۔

بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں فل کورٹ اجلاس طلب کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ججز کے درمیان اختلاف ادارے (عدلیہ) کے لیے اچھا نہیں ہیں۔

بارکونسل نے کہا کہ فل کورٹ اجلاس میں تمام اندرونی مسائل کو حل کیا جائے، تمام سیاسی مقدمات میں تنقید سے بچنے کیلئے فل کورٹ تشکیل دی جائے جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پاکستان بار کونسل آل پارٹیز کانفرنس بلانے کیلئے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔