اسلام آباد (سب نیوز )توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ ،فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی ، کیس کی مزیدسماعت 30مارچ تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت وقفے کے بعد شروع ہوئی تو جج ظفر اقبال کمرہ عدالت میں آگئے ،عمران خان سے حاضری لگوانے کے لئے جانے والے ایس پی بھی واپس آگئے، ایس پی سمیع ملک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میری ٹانگ ٹوٹ گئی ہے،ہم عدالت سے فائل لے کر عمران خان سے دستخط کرانے گئے تھے۔ جج نے استفسار کیا کہ باقی باتیں چھوڑیں، اس عدالت کی آرڈر شیٹ کہاں ہے ۔
وکیل گوہر خان نے کہا کہ جب شیلنگ ہونے لگی تو فائل ایس پی نے لے لی تھی۔بعد ازاں عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ ،فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی ، کیس کی مزیدسماعت 30مارچ تک کیلئے ملتوی کر دی گئی