لاہور (سب نیوز )صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
لاہور کی سیشن کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں پرویزالٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی سمیت دیگر کے بینک اکاونٹس اور جائیداد منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے تفتیشی افسر کی درخواست پرتحریری حکم جاری کردیا۔ تحریری حکمنامے کے مطابق ملزم کے وکیل نے ایف آئی ایکی درخواست کی مخالفت کی، عدالت قانون کے مطابق تفتیشی کی درخواست کومنظورکرتی ہیں۔عدالت نے راسخ الٰہی سمیت دیگر کے بینک اکاونٹس اور جائیدادمنجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسرملزمان کونوٹس دے کر اثاثوں کا ذریعہ پوچھیں۔