Wednesday, September 10, 2025
ہومپاکستانفردوس عاشق اعوان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تردید

فردوس عاشق اعوان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تردید

لاہور(سب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بارے میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹس ہو رہے تھے کہ انھوں نے مسلم لیگ ق سے سیاسی سفر شروع کر کے پیپلز پارٹی اور پھر تحریک انصاف کے ساتھ ناتا جوڑا، لیکن اب پھر پی پی پی کے ساتھ منسلک ہو گئی ہیں۔

فردوس عاشق نے ایک ٹوئٹ میں رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کے مخالفین، ناقدین اور حاسدین کا نیا پروپیگنڈا ہے، انھوں نے کہا یہ لوگ ہر روز من گھڑت اور منفی پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔فردوس عاشق نے افواہیں پھیلانے والے عناصر سے کہا کہ انھیں شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔