Thursday, September 11, 2025
ہومبریکنگ نیوززمان پارک میں پچھلے دنوں جو ہوا وہ ریاستی دہشتگردی ہے، شیریں مزاری

زمان پارک میں پچھلے دنوں جو ہوا وہ ریاستی دہشتگردی ہے، شیریں مزاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ زمان پارک میں پچھلے دنوں جو ہوا وہ ریاستی دہشت گردی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب سراسر جھوٹ بول رہے ہیں، آپریشن کے جواز کے لئے جعلی ثبوت دکھائے گئے ہیں، یہ لندن پلان ہے تو دوسری طرف مریم نواز کو اقتدار میں لانے کی سازش ہو رہی ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے لانگ رینج میزائل کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، ملک کو فاشسٹ ریاست بنا دیا گیا، حکمران ملک کی تباہی کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔