Wednesday, October 22, 2025
ہومپاکستانچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ریلی کے اختتام پر اہم اعلان کریں گے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ریلی کے اختتام پر اہم اعلان کریں گے

لاہور (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی ریلی لاہور میں زمان پارک سے شروع ہوگئی اور ریلی کی قیادت عمران خان کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی بلٹ پروف گاڑی میں سوار ہیں۔ پی ٹی آئی کی ریلی داتا دربار جائے گی جہاں سے واپس زمان پارک آئے گی۔تحریک انصاف کی ریلی کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور ٹریفک جام ہونے سے ایمبولینس کو بھی راستہ نہ مل سکا۔پچھلے کئی منٹ سے ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہے جبکہ ریلی گڑھی شاہو پہنچ چکی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان ریلی کے اختتام پر اہم اعلان کریں گے، پرامن ہیں اور رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔