Wednesday, October 22, 2025
ہومپاکستانمریم کا زہر دینے سے متعلق بیان، نواز شریف کا بیان بھی آگیا

مریم کا زہر دینے سے متعلق بیان، نواز شریف کا بیان بھی آگیا

لندن (سب نیوز)مریم نواز شریف نے دعوی کیا کہ نواز شریف کو جیل میں زہر دیا گیا، جس پر سابق وزیراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ کو جیل میں زہر دیا گیا تھا، اس پر کچھ کہیں گے؟۔ نواز شریف نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے زہر دیا ان سے بات کریں۔
مریم نواز شریف نے دعوی کیا تھا کہ نواز شریف کو دوران حراست زہر دیا گیا، زہر دینے والوں کی مجبوری تھی کہ نواز شریف کو باہر جانے دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔