Wednesday, October 22, 2025
ہومپاکستانپاکستان کا سعودیہ ایران سفارتی تعلقات بحالی کا خیر مقدم

پاکستان کا سعودیہ ایران سفارتی تعلقات بحالی کا خیر مقدم

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان طویل عرصہ بعد سفارتی تعلقات کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان نے چین کی طرف سے سعودی عرب، ایران سفارتی تعلقات کی بحالی کی کاوشوں کا بھی خیرمقدم کیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پختہ یقین ہے کہ یہ اہم سفارتی پیشرفت خطے اور باہر امن، استحکام میں معاون ثابت ہو گی۔پاکستان تاریخی معاہدے کو مربوط بنانے میں چین کی دور اندیش قیادت کے کردار کو سراہتا ہے، چین کی کاوش تعمیری سفارتکاری اور بامعنی بات چیت کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے

مثبت پیشرفت پر سعودی عرب اور ایران کی مدبرانہ قیادت کو سراہتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے مابین خلیج ختم کرنے بارے تعاون کی تاریخ رکھتا ہے، پاکستان مشرق وسطی اور خطے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ یہ مثبت قدم علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کے لیے ڈھانچے کو متعین کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔