فیصل آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ فکر نہ کرو تمہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔
فیصل آباد میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار ہونا پڑے گا، تم بھاگ دوڑ کرتے کرتے تھک جاوں گے۔
عمران خان کو جیل بھیجنے سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ پکڑا بھی جائے گا اور جیل بھی جائے گا، اس سے لوٹ مار، گھڑی چوری اور توشہ خانہ چوری کا حساب لیا جائے گا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ فیصل آباد الیکشن کے لئے تیار ہے، عمران خان فتنہ ہے، اسے ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا ہے، البتہ الیکشن ہوں گے اور ان کا احتساب بھی ہوگا۔
فکر نہ کرو تمہیں جلد گرفتار کیا جائے گا، رانا ثنا کی عمران خان کو دھمکی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔