Thursday, September 11, 2025
ہومپاکستاناسپیکر پنجاب اسمبلی نے الیکشن سے متعلق گورنر کے خط کا جواب دیدیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے الیکشن سے متعلق گورنر کے خط کا جواب دیدیا

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق گورنرپنجاب کے خط کا جواب دے دیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کے نام خط میں کہا کہ اسمبلی ٹوٹنے کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان ضروری ہے جو آپ نے ابھی تک نہیں کیا ، ایسا نہ کرکے آپ آئین سیانحراف کررہے ہیں، آپ جلد سے جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں تاکہ آئینی بحران پیدا نہ ہو۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے حوالے سے آپ کے خط سے اتفاق نہیں کرتا، آئینی طورپر اسمبلی کی تحلیل کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان ضروری ہے جو آپ نیابھی تک نہیں کیا۔
اسپیکر کے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ ایسا نہ کرکیآئین سے انحراف کررہے ہیں، آئین کی شق 105 سے واضح ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرناگورنرکی ذمہ داری ہے ، اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد لازم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔