اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کی شدت میں مزید تیزی آنے لگی،مزید54اموات ، جاں بحق افراد کی تعداد 13,281ہوگئی جبکہ کورونا کے1,353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 593,453ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وبا سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,353نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ93ہزار453ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 59ہزار956ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ78ہزار648افرادکوروناکا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں74ہزار167،اسلام آباد میں45ہزار976،بلوچستان میں19ہزار121 ،گلگت بلتستان میں4959اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے10ہزار626کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سیمتاثرہ16ہزار349 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,644مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,365افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ63ہزار823مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران31ہزار786کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1353افراد میں تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 92لاکھ78ہزار613افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید54اموات ، جاں بحق افراد کی تعداد 13,281ہوگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔