اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا،غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خلاف آپریشن کئے جارہے ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ روز ادارہ ہذا نے آئی ایٹ مرکز اور آئی جے پی روڈپرموجود سی ڈی اے کے پلاٹوں پر غیر قانونی قبضہ اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ۔قبضہ مافیا نے آئی ایٹ مرکزاور آئی جے پی روڈ پرموجودسی ڈی اے کے اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں پر غیر قانونی طور پرقبضہ کررکھاتھا۔سی ڈی نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مزکورہ انتہائی قیمتی پلاٹس واگزار کروالئے ہیں۔قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ادارہ ہذا کے شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی کیاگیا۔جبکہ آپریشن کیلئے ادارہ ہذا کے شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری کااستعمال کیا گیا ۔
سی ڈی اے کا آئی8 مرکز اور آئی جے پی روڈپر غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔