Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانمعاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے،شبلی فراز

معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے،شبلی فراز

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ آج کا دن معاشرے میں خواتین کے بلند مقام اور مختلف شعبہ جات میں ان کی قابل ستائش خدمات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے،دین اسلام نے خواتین کو بے مثال حقوق دیئے ہیں، آئین پاکستان خواتین کے حقوق کا ضامن ہے،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شبلی فراز نے کہا کہ معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے،خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی یقینی فراہمی سے معاشرے میں طاقتور اور محفوظ بنانا ہمارا پختہ عزم ہے۔ انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس خواتین کے وراثتی حقوق کو یقینی بنانے میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔