Wednesday, December 24, 2025
ہومپاکستانانٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے کےاضافے سے 223.90 روپے کا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے کےاضافے سے 223.90 روپے کا ہوگیا

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 23پیسے کے اضافے سے 223.90روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ملک پر واجب الادا قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم اور نئے قرض حاصل کرنے امیدیں کم ہونے جیسے عوامل کے باعث پیر کو ڈالر کی پیشقدمی جاری ہے جس سے کاروباری دورانئیے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر 51پیسے کے اضافے سے 224.20روپے کی سطح پر بھی پہنچ گئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ بہت زیادہ بڑھگیا ہے جنکی ادائیگیاں اب ایک مشکل ترین مرحلہ ہے اور اکتوبر 2023 تک پاکستان کو تقریبا 26ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں جبکہ مالی سال 2022-23 سے مالی سال 2025 تک پاکستان کو مجموعی طور پر بیرونی قرضوں کی مد میں 73ارب ڈالر کی خطیر رقم ادا کرنی ہیں۔
اگر مذکورہ قرضے ری شیڈول نہ کیے جاسکے تو طویل المدت بنیادوں پر نادھندگی کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں، دوسری جانب آئی ایم ایف کے ساتھ بھی معاملات طول اختیار کرتے جارہے ہیں حالانکہ موجودہ حالات میں پاکستان کی آئی ایم ایف پروگرام میں موجودگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

غیر یقینی حالات کے سبب ذرمبادلہ کی مارکیٹوں میں اضطراب اور درآمدات پر قدغن لگائے جانے سے تجارت وصنعتی سرگرمیاں سکڑتی جارہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔