اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے ) نے پارک ویو سٹی کی این او سی بحال کردی۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ فراز ملک کی جانب سے پارک ویو سٹی کی این او سی بحال کرنے کا باضابط لیٹر ایشو کردیا گیا ۔
یاد رہے پارک ویو سٹی کا این او سی ہائیکورٹ کے حکم پر منسوخ کیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ میں متعدد پیشوں کے بعد آرڈر دیا گیا تھا کہ ہائیکورٹ کے حکم کو منسوخ کیا جاتا ہے جبکہ مسائل کے حل کے لیے سی ڈی اے متعلقہ فریقین کو سنے ۔ تاہم سپریم کورٹ کے حکم پر پارک ویو سٹی کا این او سی بحال کیا گیا ہے جبکہ حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے سے مشروط کر دیا گیا ہے۔
بڑی خبر: پارک ویو سٹی کی این او سی بحال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔