لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس میں وکیل کو سزا سنائے جانے کے خلاف وکلا برادری سراپااحتجاج ہے۔
وکلا برادری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ وکلا کی بڑی تعداد لاہور ہائیکورٹ میں موجود ہے۔ وکلا کی جانب سے عدالتوں میں کام بند کروادیا گیا ہے۔
اس موقع پر وکلا برادری کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی دیکھنے میں آئی ہے۔ پنجاب بار کونسل کے وکلا کا کہنا ہے کہ اگر ممبر پنجاب بار کونسل کی سزا کا فیصلہ واپس نہ لیا تو کل لاہور ہائیکورٹ کے دروازے کو تالا لگا دیا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وکیل کی سزا کا حکم معطل کریں۔
وکلا گروپس کی صورت میں لاہور ہائی کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں اور نعریبازی بھی کی جارہی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ: توہین عدالت کیس میں سزا پر وکلا کا احتجاج، حالات کشیدہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔