Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانعمران خان آج نئی سیاسی زندگی کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان آج نئی سیاسی زندگی کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج نئی سیاسی زندگی کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)عدم اعتماد لاتی پھر تو ہمیں اسمبلی آنے کی ضرورت نہیں تھی یہاں حزب اختلاف کو آنا چاہیے تھا نہ آنے سے مزہ نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ اگر عدم اعتماد ہوتی تو حزب اختلاف کو نمبر پورے کرنے پڑتے۔ سیاست مقابلے کا نام ہے اور پاکستان تحریک انصاف نے ساری سیٹیں جیتیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جنہوں نے مخالفت میں ووٹ دیے ان کے نام نہیں بتاں گا اور ویسے بھی مخالفت میں ووٹ دینے والوں کا مجھے نہیں پتہ۔ تحریک انصاف سینیٹ کی باقی سب سیٹیں جیت گئی جبکہ حزب اختلاف نے صرف ایک سیٹ کی جیت کو سیاست کا محور بنا لیا۔اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ اس دوران نیوٹرل تھی ؟ تو وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان ایک نئی سیاسی زندگی کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں اور یہ بڑا آرٹیکل ہے آج اپوزیشن کو اجلاس میں شریک ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں جرات ہونی چاہیے سرعام کہنے کی کہ میں نے ووٹ نہیں دینا۔ آج کی جیت کے بعد عمران خان نئی سیاسی زندگی کا آغاز کریں گے۔ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اتنا جلدی فیصلہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔