Tuesday, December 23, 2025
ہومپاکستانحکومت اگراسی طرح سوئی رہی تو ہمیں گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کی کال دینی ہوگی، قائد حزب اختلاف

حکومت اگراسی طرح سوئی رہی تو ہمیں گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کی کال دینی ہوگی، قائد حزب اختلاف

گلگت (آئی پی ایس)قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ گندم سبسڈی ایک کرپٹ وزیر کے حوالے ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بیوروکریسی کے تقرر وتبادلے کا اختیار ایک ریٹائر میجر کے حوالے ہے ریٹائر میجر دن کو ایک ڈپٹی کمشنر بھیج دیتا ہے رات کو دوسرے ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ کرتا ہے جبکہ عملاً گلگت بلتستان کا نظام جس شخص کے اوپر سُپرد ہے وہ لاہور میں عمران نیازی کی ٹانگ کا علاج کرانے میں مصروف ہے گلگت بلتستان کا ہر گاوں ہر شہر ہر علاقے میں اس وقت گندم کا شدید بحران ہے جبکہ حکومت 10 ارب کی سبسڈی پر کرپشن کرنے پر لگی ہے ۔

گلگت بلتستان بھر میں گندم بحران شدت اختیار کررہا ہے اگر حکومت اسی طرح سوئی رہی تو ہمیں گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کی کال دینی ہوگی قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ لوگ اس وقت مارکیٹ سے مہنگا آٹا خرید کر کھا رہے ہیں گلگت بلتستان کے لوگوں کی قوت خرید اس وقت جواب دے چکی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو ہمیں اپنا لائعمل تیار کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف گلگت بلتستان بھر میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ہے دوسری طرف حکومت نے بجلی کے بلات میں من مانے اضافہ کر کے بنی گالے میں کیچن کے اخراجات اور ریلیوں کے اخراجات اور بقاجات کی ادائیگیوں کا منصوبہ ترتیب دیا ہے حکومت نے عوام کو پاوں تلے روندنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا ہے امجد حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے وبال جان بن گئی

حکومتوں کا قیام عمل میں اسی لئے لایا جاتا ہے کہ حکومتیں نظام کو چلاتے ہوئے عوام کو ریلیف پہنچائیں بد قسمتی سے گلگت بلتستان میں کٹھ پتلیوں کا ایک ایسا ٹولہ مسلط ہے جس کا کام مہز بنی گالے کی چوکیداری کرنا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔