Wednesday, December 24, 2025
ہومپاکستاناو آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے کشمیر کمیٹی کے وفد کی ملاقات

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے کشمیر کمیٹی کے وفد کی ملاقات

جدہ/خالد نواز چیمہ/ سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے کشمیر کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے او آئی سی کے کردار کو سراہا گیا

جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہیڈکوارٹر میں کشمیر کمیٹی کے ارکان نے مسعود پوری کی قیادت میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم ست ملاقات کی جس میں وفد کا کہنا تھاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانیت سوز مظالم کر رہا ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کروانے کے لئے سفارتی کوششوں کی قیادت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کو یقینی بنائے وفد کی جانب سے او آئی سی کے خصوصی ایلچی یوسف الدوبائی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا گیا اس موقعہ پر حسین ابراہیم کا کہنا تھا کہ مسلہ کشمیر کے حل کے لئے او آئی سی پہلے بھی کوشاں رہا ہے اور آئندہ بھی اس حوالے سے آواز اٹھاتا رہے گا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔