اسلام آباد – آئل اینڈ گیس سیکٹر میں کام کرنے والی برطانوی کمپنی Coro Energy کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کی سرکاری آئل کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے لیے رابطے سامنے آئے ہیں ۔ گذشتہ دنوں Coro Energy کے چیف ایگزیکٹو چیئرمین مسٹر جیمز پیرسنز کی سربراہی میں وفد نے صوبائی ڈائریکٹر آف پیٹرولیم کنسیشن بلوچستان سمیت پاکستان کی نیشنل آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں ۔ کورو انرجی اس وقت اٹلی، انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں تیل و گیس کی پیداوار کے لائسنسز کے ساتھ آپریٹ کر رہی ہے ۔ کورو انرجی بلوچستان میں تیل و گیس کے شعبے میں کام کرنے کی خواہشمند ہے کیوں کہ بلوچستان تیل و گیس و معدنیات کے قدرتی ذخائر سے مالا مال ہونے کی وجہ سے تیزی سے دنیا کی بڑی آئل اینڈ گیس کمپنیوں کی نظروں میں آ چکا ہے ۔ کورو انرجی کے ایگزیکٹو چیئرمین مسٹر جیمز پیرسنز شیل کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور تیل و گیس کی پیداوار و ایکسپلوریشن کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں نے کہا ہے، پاکستان میں Coro Energy کے پاکستانی حکام سے رابطوں کے حوالے سے ابتدائی مراحل میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔ جیسے ہی کوئی پیش رفت ہوئی، اس حوالے سے تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔
معروف برطانوی آئل اینڈ گیس کمپنی Coro Energy بلوچستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
