سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا میچ دیکھا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم آمد پر گراؤنڈ میں موجود شاٸقین نے سابق آرمی چیف کےساتھ تصاویر بنوائی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جارہا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ نے پاکستان کو فتح کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا جواب میں کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالئے ہیں۔
