Thursday, December 25, 2025
ہومپاکستانآر ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف ایکشن

آر ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف ایکشن

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ریفرنس بھجوا دیا۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پاس آر ڈی اے کا این او سی موجود نہیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی نے سوشل میڈیا پر تشہیر بھی کر رکھی ہے۔

آر ڈی اے کے ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورنے میں ملوث ہے، جس کے خلاف 100 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے 2 دفاتر سیل کر دیے گئے ہیں، جبکہ اس کے خلاف ریفرنس نیب کو بھی بھیجا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔