Friday, December 26, 2025
ہومپاکستانعمران خان اسمبلیاں توڑیں گے یا نہیں ، اہم خبرآگئی

عمران خان اسمبلیاں توڑیں گے یا نہیں ، اہم خبرآگئی

راولپنڈی(سب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عمران خان30دسمبرتک الیکشن کی تاریخ لے گایااسمبلیاں توڑ دے گا،حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمران خان30دسمبرتک الیکشن کی تاریخ لے گایااسمبلیاں توڑ دےگا،گیند حکومت کے کورٹ میں ہے سیاست آباد کریں یابربادکریں ۔

ان کاکہناتھا کہ مفتاح ان کی معیشت کاپوسٹ مارٹم کر رہا ہے، چارچاروزراملکربھی بیانات دیں توکوئی ان کی بات نہیں سنتا،حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔