Sunday, September 8, 2024
ہومتازہ ترینڈونلڈ ٹرمپ حافظ آباد پولیس پر دبا وڈال رہے، خاتون عدالت پہنچ گئی

ڈونلڈ ٹرمپ حافظ آباد پولیس پر دبا وڈال رہے، خاتون عدالت پہنچ گئی

حافظ آباد کی خاتون نے اپنے سسرالیوں کیساتھ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی مقدمے میں گھسیٹ لیا۔
سول فیملی جج کو عدالت میں خاتون نے درخواست دی کہ اس کے سسرال والے اس سے بچی لینا چاہتے ہیں، اسکی ساس اور نندیں ٹرمپ کی کمپنی میں ملازم ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ مقامی پولیس پر ٹرمپ کی جانب سے دبا وڈالا جا رہا ہے اور مقامی پولیس بچی واپس کرنے کے لئے دبا وڈال رہی ہے، عدالت نے فریقین کو 14 دسمبر کو طلب کرلیا۔ درخواستگزار ثنا جاوید کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں، علیحدگی کے بعد ثنا کا سابق شوہر ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو اپنے ہمراہ امریکا لے گیا تھا جبکہ عدالت نے طلاق کے وقت سوا سال کی بیٹی ثنا کے حوالے کر دی تھی، اب خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس بیٹی کو سسرال والے واپسی کیلئے دباو ڈال رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔