Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانچودھری شجاعت حسین کاسینئر سیاسی رہنما بیگم نجمہ حمید کے انتقال پر افسوس کااظہار

چودھری شجاعت حسین کاسینئر سیاسی رہنما بیگم نجمہ حمید کے انتقال پر افسوس کااظہار

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے صدروسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سینئر سیاسی رہنما بیگم نجمہ حمید کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں چودھری شجاعت حسین نے مرحومہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے انتقال سے ملک ایک بااصول، ذہین و بہادر سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیگم نجمہ حمید نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ،ان کی سیاست کا وقت زیادہ تر ہمارے ساتھ گزارا ہے۔اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطافرمائے۔آمین

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔