پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے پنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو موجودہ سیاسی حالات سے تشبیہ دے دی۔
اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم کی حکومت سے بھی زیادہ مردہ ، بے جان اور بے وقعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکٹ بنانے والوں نے بھی موجودہ سیٹ اپ بنانے والوں کی طرح بالکل نہیں سوچا کہ عوام کیا سوچے گی، امید ہے پچ بنانے والے اگلے میچ میں ایسی پچ بنائیں گے کہ فیصلہ میرٹ پر ہو۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ PDM کی حکومت سے بھی زیادہ مردہ ، بے جان اور بے وقعت ہے، وکٹ بنانے والوں نے بھی موجودہ سیٹ آپ بنانے والوں کی طرح بالکل نہیں سوچا کہ عوام کیا سوچے گی، امید ہے پچ بنانے والے اگلے میچ میں ایسی پچ بنائیں گے کہ فیصلہ میرٹ پر ہو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 3, 2022
