ہومدنیابیلا روس کے وزیر خارجہ اچانک انتقال کر گئے،صدارتی ترجمان کی موت کی تصدیق

بیلا روس کے وزیر خارجہ اچانک انتقال کر گئے،صدارتی ترجمان کی موت کی تصدیق

10 سال تک بیلاروس کے وزیر خارجہ رہنے والے ولادیمیرماکی اچانک انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیرماکی کی عمر 64 برس تھی۔ بیلاروس کی وزارت خارجہ نے انتقال کی تصدیق کردی ہے تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ ولادیمیر ماکی نے 2012 سے وزارت خارجہ کے امور سنبھال رہے تھے۔

صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر خارجہ کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وزیر خارجہ ولادیمیر ماکی کی دو روز بعد اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات طے تھی لیکن اس سے پہلے ہی اچانک ان کا انتقال ہو گیا۔ ماکی نے ماکی نے اس ہفتے کے شروع میں یریوان میں کلیکٹیو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم) کی ایک کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

واضح رہے بیلاروس میں 2020 میں صدارتی انتخابات اوربڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں سے قبل، ولادیمیر ماکی مغرب کے ساتھ بیلاروس کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا آغاز کرنے والوں میں سے ایک تھے، تاہم ماکی نے مظاہروں کے آغاز کے بعد اچانک اپنا مؤقف بدل لیا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ہم جمہوریہ بیلاروس کی وزارت خارجہ کے سربراہ ولادیمیر ماکی کی موت کی خبروں سے صدمے میں ہیں۔‘‘

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔