Saturday, May 9, 2026
ہومپاکستاناسمبلیوں سے استعفے،عمران خان نے اہم ترین بیٹھک کل طلب کر لی

اسمبلیوں سے استعفے،عمران خان نے اہم ترین بیٹھک کل طلب کر لی

عمران خان کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا، استعفی کے اعلان کے بعد عملدرآمد کے لئے عمران خان نے سینئر لیڈرشپ کا اجلاس پیر کو لاہور میں طلب کیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے استعفے دینے سے متعلق حکمت عملی زیر غور آئے گی، پیر کو پی ٹی آئی لیڈرشپ اجلاس کے بعد پارلیمانی اجلاسوں سے عمران خان مشاورت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔