Saturday, May 9, 2026
ہومپاکستاناسمبلی چھوڑنے کیلئے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے: مشتاق غنی

اسمبلی چھوڑنے کیلئے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے: مشتاق غنی

اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، ایک لمحے کی تاخیر نہیں ہو گی، اسمبلی چھوڑنے کو تیار ہیں۔مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا اسمبلی میں اس وقت پی ٹی آئی کو نکال دیں تو پیچھے خالی کرسیاں ہی بچتی ہیں۔

اُنہوں نے وزیرِداخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے بیانات کسی پرانے ٹی وی سیریل کے اسکرپٹ جیسے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے ملک کی تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے اور اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔