Saturday, May 9, 2026
ہومکھیلشعیب ملک اور گیل کی دھوکا دہی کے الزامات والی کمپنی کے نمائشی میچ میں شرکت

شعیب ملک اور گیل کی دھوکا دہی کے الزامات والی کمپنی کے نمائشی میچ میں شرکت

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور سابق ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل نے آسٹریلیا میں نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق نمائشی میچز کرانے والی انتظامی کمپنی پر دھوکا دہی کے الزامات ہیں اور انتظامی کمپنی کو پولیس کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نمائشی میچ وکٹوریہ کے دو کلبز کے درمیان کھیلا گیا، کرکٹرز کرمنل تحقیقات میں شامل نہیں ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک کلب کی قیادت سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کر رہے ہیں، شعیب ملک اور کرس گیل 4 دسمبر کو بھی میچز کھیلیں گے۔

اس حوالے سے کرس گیل کا کہنا ہے کہ مجھے یہاں کھیل کر اچھا لگ رہا ہے لیکن زیادہ وقت گزارنے نہیں آیا، میں نے یہاں صرف دو گیمز کھیلنے ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ یہاں کھیلنے کے لیے میرے ایجنٹ نے رابطہ کیا اور میں نے موقع سے فائدہ اٹھایا، جو بھی معاہدے میں لکھا ہے وہ پورا کر دیا گیا ہے، میں صرف کرکٹ کھیلنے آیا ہوں۔

سابق سری لنکن کپتان دلشان نے کہا کہ کلب کے لیے یہ بڑی اچھی بات ہے کہ بڑے نام یہاں آئے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرس گیل اور شعیب ملک جیسے کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ہے، میں کپتان ہوں اور کرکٹ پر فوکس ہے، مینجمنٹ کی طرف کیا ہوا مجھے اس کا علم نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔