Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانصوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے، فیاض الحسن

صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے، فیاض الحسن

ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کے بیان پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلیوں سے استعفی بر وقت فیصلہ ہے۔
اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے بونے اور چور ڈاکووں کے پاوں تلے سے زمین کھینچ لی ہے، بڑے لیڈر نے بڑا فیصلہ کر کے امپورٹڈ حکومت کی سب چالوں کو تہس نہس کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات راولپنڈی کی عوام نے اپنے لیڈر کا تاریخی استقبال کیا ہے، لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
عمران خان کا موازنہ ان بونے سیاستدانوں سے نہیں کیا جا سکتا۔ترجمان وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بچانے کے لیے فوری الیکشن نا گزیر ہے لیکن کرائے کے حکمران الیکشن میں آنے سے بھاگتے ہیں کیونکہ ان کو پتا ہے کہ الیکشن میں انہیں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملنا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔