Friday, May 8, 2026
ہومپاکستانہر باراستعفے لینے نکلتے ہواوراپنے دے جاتے ہو ،سعد رفیق کا طنز

ہر باراستعفے لینے نکلتے ہواوراپنے دے جاتے ہو ،سعد رفیق کا طنز

وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے لونگ گواچاتک کا سفر تحریک انتشار کو مبارک ہو ۔ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا
انہوں نے کہا کہ ہر باراستعفے لینے نکلتے ہو اور اپنے دے جاتے ہو ،احتجاجی سیاست رہنے دیں ،آپکے بس کی نہیں ؟انشا اللہ عام انتخابات ہونگے مگرفارن فنڈڈ، آئین شکن بہروپیے کی سازشیں اصلیت اور حقائق سامنے آنے کے بعد،انتظار فرمائیے ۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے قیمتی سرکاری تحائف لوٹنے کے بیہودہ الزامات لگانے پر مہاتما عمران نے شاہزیب خانزادہ اور جیو کیخلاف پاکستان اور لندن میں عدالت جانیکا اعلان کیا تھا !لوٹ مار نہیں کی تورسیدیں لیکر عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے؟عدالت کب جا گے؟چور تو آزادی نہیں دِلا سکتے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔