Friday, May 8, 2026
ہومپاکستانتصادم کی بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں،شیخ رشید

تصادم کی بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم تصادم کی بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پنجاب کی بے بس پولیس فیض آباد میں سٹیج نہیں لگواسکی۔
ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے اتوارکے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ وزیر داخلہ نے خوف وہراس پیدا کیالیکن عوام کا سمندر الیکشن کے لئے ریفرنڈم تھا،اعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سے خوفزدہ حکومت کی سازش ہے،77وزرا عوام میں نہیں جاسکتے گھروں میں قیدوبند ہیں، تباہ حال معیشت اورسنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سے نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو567نشستیں خالی ہونگی اور اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے،میں پہلے ہی کابینہ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں توڑدیں اور الیکشن میں جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔