پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہا ہے کہ ہمارا کوئی مطالبہ غیرجمہوری نہیں ہے،عوام کا حق تسلیم کریں اور عام انتخابات کا اعلان کریں۔
راولپنڈی میں لانگ مارچ کے جلسے سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ عوام آپ کے ساتھ ہے تو دوڑ کیوں لگا رہے ہیں، فیصلہ کچھ بھی ہو، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم راولپنڈی میں واپس جانے کیلئے نہیں آئے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر ہے پنڈی آج آپ کا میزبان ہے، کہاں ہے رانا ثنااللہ نکل کر آؤ باہر، یہ عوام کا سمندر آپ کو اٹھا کر لے جائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آٹھ مہینے تک اپنی زبان بند رکھی ، ہم لڑنا نہیں چاہتے، لڑنا چاہتے ہیں تو شہباز شریف چور سے، آصف زرداری ڈاکو سے، نواز شریف مفرور سے اور لڑنا چاہتے ہیں تو ماڈل ٹاؤن میں حاملہ عورتوں کو شہید کرنے والوں سے۔
ان کا کہبنا تھا کہ عمران خان پیچھے مڑ کر دیکھنا نہیں چاہتا، معیشت تباہ ہر رہی ہے، اسحاق ڈار جھوٹ بولتے ہیں، ملک تباہ ہوگیا ہے، معیشت ڈوب جاتی ہے تو قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے، پاکستان کا بارڈر ایشیا کی تین سپر پاورز کے ساتھ لگتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، ان کو آئینی طریقے سے نکالنا چاہتے ہیں، عمران خان کے فیصلے پرعوام لبیک کہیں گے۔
ہم راولپنڈی میں واپس جانے کیلئے نہیں آئے، فواد چوہدری کا دعویٰ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
